مالی اور مالیاتی پالیسیاں ایک دوسرے سے متصادم ہیں، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالیاور مالیاتی پالیسیاں ایک دوسرے سے متصادم ہیں جس کے وفاقی بجٹ 24-2023 میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ میکرو اکنامک اور مالیاتی اہداف کے حصول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ بجٹ میں وسائل کو متحرک کرنے کی ایک کمزور حکمت عملی کی تصویر کشی کی گئی ہے جہاں وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کی وصولیاں سود کی ادائیگیوں کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ یہ بات ماہرین نے جامعہ کراچی میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر (AERC) اور سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر (SPDC) کے مشترکہ طور پر منعقدہ سیمینار میں کہی۔

Read more
June-21-2023