بجلی کے بلوں میں رعایت؛ کیا پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی ایسا کر سکتے ہیں؟

کراچی -- پاکستان میں اس وقت کئی جگہوں پر شہریوں کو گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل موصول ہو رہے ہیں اور ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث حکومت پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

صرف ایک ماہ میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ پانچ روپے 89 پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

بظاہر اس تنقید سے بچنے کے لیے برسرِ اقتدار جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بجلی کے بلوں میں دو ماہ کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کے شعبے میں نقصان کے باعث بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ روکنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ لیکن اس شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں سبسڈیز یعنی رعایتیں دینا کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے مزید مسائل جنم لیتے ہیں۔

Read more
August-20-2024